کولمبیا میں بلند چٹانو ں سے چھلانگ لگانے کے عالمی مقابلوں کا آغاز

جمعرات 30 اپریل 2015 13:35

کولمبیا میں بلند چٹانو ں سے چھلانگ لگانے کے عالمی مقابلوں کا آغاز

کارتاخینا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) کولمبیا کے شہر کارتاخینا میں کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈائیورز شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27میٹر بلند چٹان سے پانی میں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کا ابتدائی راؤنڈ دنیا کے ماہر ڈائیورز اور سابقہ چیمپئنز کے درمیان تھا جسے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ابتدائی راؤنڈ میں ماہر ڈائیورز نے چٹان سے چھالنگ لگا کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے برطانوی ڈائیور گیری ہنٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ امریکی ڈائیور گیری کولٹری دوسرے اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والے اورلینڈو تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔