کھلنا ٹیسٹ:چائے کے وقفے پر پاکستان نے4وکٹوں پر 421رنز بنا لیے

جمعرات 30 اپریل 2015 13:53

کھلنا ٹیسٹ:چائے کے وقفے پر پاکستان نے4وکٹوں پر 421رنز بنا لیے

کھلنا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) کھلنا ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے چائے کے وقفے پر4وکٹوں کے نقصان پر 421رنز بنا لیے ہیں۔ شیخ ابونصیر سٹیڈیم،کھلنا میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے رو ز پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا پراعتماد آغاز کیا اور محمد حفیظ اور اظہر علی نے تیزی سے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا،اس دوران حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تیسری مرتبہ 150رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

277کے مجموعی سکور پر اظہر علی شواگاتا ہوم کی ایک تیز گیند نہ سمجھ پائے اور 83رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ ان کے بعد تجر بہ کار بلے باز یونس خان بیٹنگ کے لیے آئے اور حفیظ کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ اس دوران بنگلہ دیش نے محمد حفیظ کی خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل پر ریویو بھی لیا تاہم وہ ضائع رہا۔

(جاری ہے)

کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان نے ایک با ر پھر بنگالی باؤلرز کو پیٹنا شروع کیا تاہم اس دوران یونس خان 33رنز بنا کر تائیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کر ڈالی۔ حفیظ 224رنز بنا کر شواگاتا ہوم کی گیند پر محمود اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ چائے کے وقفے پر پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 421رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان مصباح الحق 43اور اسد شفیق 6رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تائیج الاسلام اور شواگاتا ہوم 2،2وکٹیں لے کر کامیاب باؤلر رہے۔

متعلقہ عنوان :