بائرن اسٹرئیکر روبن سیزن کے بقیہ میچز سے باہر

جمعرات 30 اپریل 2015 14:52

بائرن اسٹرئیکر روبن سیزن کے بقیہ میچز سے باہر

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)ایف سی بائرن میونخ کے اسٹار اسٹرئیکر ارجن روبن انجری کی وجہ سے سیزن کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

روبن 23مارچ کو انجرڈ ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہرہو گئے تھے انھیں گزشتہ روز ڈوٹمنڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے 68منٹ میں کھیل میں شامل کیا گیا،میونخ شائقین نے ان کی ٹیم میں واپسی پر بہت خوشی کا ظہار کیالیکن کھیل کے 84منٹ میں ہی وہ دوبارہ انجرڈ ہو کر میچ سے باہر ہوگئے۔بائرن میونخ کوچ کا کہنا ہے کی روبن اس سیزن کے بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے۔واضح رہے کہ انجری مسائل کی وجہ سے فرنک ربیری اور ڈیوڈ ایلبا پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں۔