پاک سعودیہ میں 50فیصد حج پروازوں کی سعودی عرب آمد اور واپسی کا باضابطہ معاہدہ طے

جمعرات 30 اپریل 2015 14:54

پاک سعودیہ میں 50فیصد حج پروازوں کی سعودی عرب آمد اور واپسی کا باضابطہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 50فیصد حج پروازوں کی سعودی عرب آمد اور واپسی کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اس حوالے سے ڈی جی حج سعودی عرب ابو احمد کیف‘ جی ایم پی آئی اے نوشیروان اور سعودی عرب کے مدینہ ایئرپورٹ کے ڈی جی آپریشن ڈاکٹر احمد اشرکائی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے میں پی آئی اے اور ایک نجی ایئرلائن کمپنی کی مدینہ منورہ آنے اور جانے والی تمام پروازوں کی تفصیلات اور ٹائم ٹیبل طے کیا گیا ۔معاہدے کے تحت پاکستان کے ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج میں سے نصف براہ راست سعودی عرب جائیں گے اور سعودی عرب سے ہی واپس وطن لوٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :