نیپال : پاکستان نے نیپال میں زلزلہ متاثرین ہندووں کو تیار کردہ بیف مصالحہ غذائی امداد کے طور پر بھجوا دیا۔ بھارتی میڈیا کا الزام۔۔۔ بھارت نے پاکستان مخالف شور مچانا شروع کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 اپریل 2015 15:00

نیپال : پاکستان نے نیپال میں زلزلہ متاثرین ہندووں کو تیار کردہ بیف مصالحہ ..

کھٹمنڈو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) : نیپال میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے عالمی سطح پر بھی امداد کی جا رہی ہے جب کہ اس موقع پر پاکستان نے بھی اپنی امداد نیپال میں ارسال کی ہے. لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے فوڈ پیکٹس کو کھولا تک نہیں گیا. جس کی وجہ ان پیکٹس میں موجود تیار کردہ بیف مصالحہ تھا.

پاکستان کی جانب سے اس غذائی امداد پر بھارت نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نیپال میں بھارت کی مانند گائے کی قربانی پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ گائے ہندو کمیونٹی میں خدائی درجہ رکھتی ہے نیپال میں گائے کی قربانی کر نے والے کے لیے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 1990 ء میں تو اس تنازعے پر موت کی سزا دی جاتی تھی. وہاں موجود کچھ لوگوں نے اسے پاکستان کی جانب سے عدم حساسیت جبکہ کچھ لوگوں نےا سے محض ایک غلطی قرار دیا ہے.

ڈیلی میل کے مطابق ہندو ڈاکٹرز نے غذائی امداد کے اجزا ء پڑھے اور حکام کو اس سے متعلق آگاہ کیا. جبکہ اس معاملے کو وزیر اعظم سوشیل کوئرالا اور انٹیلی جنس حکام تک بھی پہنچا دیا گیا ہے. اُردو پوائنٹ نے اس سلسلہ میں جب وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ایسی کوئی خوراک نہیں بھیجی گئی جس میں بیف شامل ہو.

نیپالی حکام کے مطابق ہم اس معاملے کی اندرونی تحقیقات بھی کر رہے ہیں جبکہ اس معاملے پر پاکستان سے سفیر ی سطح پر بھی بات چیت کی جائے گی.

یوگا گرو بابا رام دیو نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت جیسے ملک نیپال میں غذا کے طور پر گائے کا گوشت بھیجنے کے پیچھے پاکستان کی نیت پر شک کا اظہار کیا ہے. نیپال زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 10 ہزار سے زیادہ ہی ہے.

متعلقہ عنوان :