ایئر کنڈیشنرز کی بڑھتی ہوئی تعداد عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث بننے لگی

جمعرات 30 اپریل 2015 16:15

ایئر کنڈیشنرز کی بڑھتی ہوئی تعداد عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) ماہرین نے اپنی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز کی بڑھتی ہوئی تعداد عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی تازہ تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کی بڑی وجہ ایئرکنڈیشنز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث لوگوں میں ایئرکنڈیشنز کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور اس بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایئرکنڈیشنز کا بڑھتا ہوا استعمال دنیا بھر میں توانائی کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے سبب افریقہ، برازیل، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور دیگر درمیانی اور کم آمدن والے ممالک کے لوگ تقریبا ایک ارب کے قریب ایئرکنڈیشن کا استعمال کرینگے جس کے باعث توانائی کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ حرارت میں کئی گنا اضافہ ہو جائیگا۔