پی سی بی،ایکسائز حکام کے مذکرات کامیاب، دفتر، اردگرد کے تالے کھول دیئے گئے

جمعرات 30 اپریل 2015 16:42

پی سی بی،ایکسائز حکام کے مذکرات کامیاب، دفتر، اردگرد کے تالے کھول دیئے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) پراپر ٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی سی بی اور ایکسائز حکام کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد قذافی سٹیڈیم اور ارد گرد کے مقامات پر لگائے گئے 52تالے کھول دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 5کروڑ روپے سے زائد کے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایکسائز حکام نے صبح سویرے پی سی بی کے دفتر اور قذافی سٹیڈیم سمیت ارد گرد کی دکانیں سیل کر دیں تاہم پی سی بی اور ایکسائز حکام کے مابین مذکرات کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب سے تحریری یقین دہانی کروائی گئی جس کے بعد ایکسائز حکام نے مختلف مقامات پر لگائے گئے 51تالے کھول گئے جبکہ پی سی بی کے دفتر کا مین گیٹ صبح ہی کھول دیا گیا تھا۔

چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری پنجاب او ر ٹیکسیشن حکام نے عمارت کو سیل کرنے پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :