محمد حفیظ لگاتار تین ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی بیٹسمین

جمعرات 30 اپریل 2015 17:10

محمد حفیظ لگاتار تین ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی بیٹسمین

کھلنا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے اوپنر محمدحفیظ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے لگاتار تین ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔کھلنا میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر محمد حفیظ نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے 224رنز اسکورکئے۔

محمد حفیظ نے 332گیندوں پر پر 224رنز بنائے جن میں چوکے اور تین چھکے شامل ہیں ۔ یہ بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی جانب سے کسی بیٹسمین کا بہترین انفرادی اسکورہے۔ اس سے قبل محمدیوسف کے دوسوچار رنز بنگلہ دیش کے مقابل بہترین اسکورتھا۔ بدھ کے روز محمد حفیظ نے سنچری بنا کر لگاتار تین ٹیسٹ میچوں میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چھٹے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

اس سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر، شعیب محمد، یونس خان جبکہ محمد یوسف نے دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔محمد حفیظ نے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی سیریز کے تین میں سے دو ٹیسٹ میچوں میں شرکت کی اور دونوں میں سنچری اسکور کی۔انہوں نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بالترتیب 96اور ناقابل شکست 101رنز کی اننگ کھیلی جس کی بدولت پاکستان میچ میں 246رنز سے فتحیاب رہا۔

باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکے لیکن پھر تیسرے ٹیسٹ میں 197رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اب انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنا کر لگاتار تین ٹیسٹ میچوں میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔وہ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک 137رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔

متعلقہ عنوان :