پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

جمعرات 30 اپریل 2015 17:14

پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کوالالمپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں کھیلے جانے والے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ اکبر نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کو 6کے مقابلے میں 7فریمز سے ہرا کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

13فریمز پر مشتمل مقابلے میں آخری فریم میں بھارت کے پنکچ ایڈوانی ایک موقع پر آگے تھے لیکن حمزہ اکبر نے شاندار کاکر دگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے یہ چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین سنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ اس سے پہلے 1998ء میں محمد یوسف نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :