پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایشین اسنوکرچمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

سیمی فائنل میں حمزہ اکبر نے ملائیشیا کے محمد رضا کو شکست دی،چمپئن شپ میچ میں حمزہ اکبر کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا

جمعرات 30 اپریل 2015 17:18

پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایشین اسنوکرچمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی ..

کوالالمپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایشین اسنوکرچمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، سیمی فائنل میں حمزہ اکبر نے ملائیشیا کے محمد رضا کو شکست دی،چمپئن شپ میچ میں حمزہ اکبر کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا۔پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ حمزہ اکبر نے کوالالمپور میں جاری 31ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

دومرتبہ کے قومی چمپئن 21سالہ حمزہ اکبر نے میزبان کھلاڑی محمد رضا کو بیسٹ آف الیون فریم سیمی فائنل میں 2کے مقابلے میں 6فریم سے شکست دی۔ حمزہ ایشین اسنوکر کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کیوئسٹ ہیں۔ ان سے پہلے محمد یوسف اور محمد سجاد یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔حمزہ اکبر نے محمد رضا کیخلاف 27-66، 85-5، 115-6،69-25،33-72،9056، 103-0اور7704سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل کوارٹرفائنل میں حمزہ اکبر نے ہم وطن شہرام چنگیزی کو پانچ ایک سے شکست دیکرسیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔بیسٹ آف ففٹین پر مبنی فائنل میں حمزہ اکبر کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :