چارسدہ عمر زئی میں آفتاب شیر پاوَ کے قافلے پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 اپریل 2015 18:16

چارسدہ عمر زئی میں آفتاب شیر پاوَ کے قافلے پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

چارسدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) عمر زئی علاقے میں آفتاب شیر پاوَ کے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چارسدہ کے علاقے عمر زئی میں آفتاب شیرپاوَ کے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

آفتاب شیرپاوَ جلسے سے خطاب کر کے واپس جارہے تھے جب ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ تاہم آفتاب شیرپاوَ حملے میں محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :