بھارت کے شہر کان پور میں منڈپ پر بیٹھی دلہن نے شادی سے انکار کردیا

جمعرات 30 اپریل 2015 18:34

بھارت کے شہر کان پور میں منڈپ پر بیٹھی دلہن نے شادی سے انکار کردیا

کانپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب میں اس وقت رنگ میں بھنگ پڑ گیا جب دلہن نے نشے کی حالت میں بارات لے کر آنے والے لڑکے سے شادی کرنے سے ہی انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کان پور کے گاؤں اجنار میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ دلہا ریاست مدھیہ پردیش سے بارات لے کر پہنچا تو دلہن نے اپنے ہونے والے ’پیا‘ کو نشے کی حالت میں اپنے بہن بھائیوں سے تکرار کرتے دیکھا تو نہ صرف شادی سے انکار کردیا بلکہ تقریب ہی چھوڑ کر چلی گئی۔دوسری جانب جب مہمانوں نے دلہن کے والدین کو لڑکی کو منانے کا کہا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بیٹی کے ساتھ زبردستی نہیں کرسکتے اور نہ ہی کسی شرابی لڑکے کے ساتھ اس کو بیاہ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :