زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

زمبابوے کر کٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، شہری بھی قذافی سٹیڈ یم میں تمام میچز دیکھ سکیں گے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرکا اجلاس سے خطاب

جمعرات 30 اپریل 2015 19:37

زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ زمبابوے کر کٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔وہ جمعرات کو زمبابوے کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس چیف سیکر ٹری پنجاب خضر حیات گوند ل کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں چیئر مین پی سی بی شہریار خان ،آئی جی پنجاب ،سی پی آو لاہور ،کمشنر لاہور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اگلے ماہ زمبابوئے کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں سیکیورٹی کا انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تما سیکیورٹی معاملات کو حتمی شکل دی گئی ۔اس موقع پر چیف سیکر ٹری پنجاب خضر حیات گوند ل نے پولیس آفسران اور ضلعی انتظامیہ کو زمبابوئے ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کر نے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ زمبابوے کر کٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی قذافی سٹیڈ یم میں تمام میچز دیکھ سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :