متحدہ عرب امارات ، وکیل کے قتل کے جرم میں مقتول کی بیوی اور اسکے 2 پاکستانی ساتھیوں کو سزا

جمعرات 30 اپریل 2015 19:55

متحدہ عرب امارات ، وکیل کے قتل کے جرم میں مقتول کی بیوی اور اسکے 2 پاکستانی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایک وکیل کے قتل کے جرم میں مقتول کی بیوی اور اس کے 2 پاکستانی ساتھیوں کو سزا سنا دی۔خلیجی میڈیا کے مطابق راس الخیمہ میں عدالت نے ایک وکیل کے قتل کے جرم میں مقتول کی بیوی اور اس کے 2 پاکستانی ساتھیوں کو سزا سنائی ہے ۔54 سالہ وکیل احمد الدنانی کے قتل کی فورینزک تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ اسے نشہ آور شے کھلانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول وکیل کی بیوی اور اس کے ساتھی پاکستانی مردوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وکیل کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش گاڑی میں ڈال کر گاڑی کو ایک گہری کھائی میں دھکیل دیا تاکہ قتل کو حادثے کا روپ دیا جاسکے۔ خاتون کے 12 بچوں نے اسے معاف کر دیا تھا لیکن عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی جبکہ اس کے ساتھی پاکستانیوں میں سے ایک کو عمر قید کی سزا جبکہ دوسرے کو سزائے موت سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :