کل فیصل مسجد میں امام کعبہ جمعے کا خطبہ دیں گے جبکہ صدر مملکت ممنون حسین قیامِ نظام الصلوۃ کا علان کریں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 30 اپریل 2015 20:15

کل فیصل مسجد میں امام کعبہ جمعے کا خطبہ دیں گے جبکہ صدر مملکت ممنون ..

اسلام آباد(احمد حامدی۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2015ء) اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ملحقہ فیصل مسجد میں کل 1 مئی کو صدر ممکت ممنون حسین قیامِ نظام الصلوۃ کا اعلان کریں گے جبکہ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نمازِ جمعہ کا خطبہ دیں گے اور امامت کریں گے۔

(جاری ہے)

امامِ کعبہ اور صدر مملکت کی آمد پر ابھی سے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کل کے پروگرام کے لیے حفاظتی اقدامات کا خاکہ جاری کردیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے اپنے جاری کردہ پلان میں بتایا کہ کل فیصل مسجد میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہوگی اور عوام کے لیے شٹل سروسز چلائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :