ایس ایس پی راؤ انوار کے الزامات پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جوابی پریس کانفرنس
محمد علی جمعرات 30 اپریل 2015 22:01
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) ایس ایس پی راؤ انوار کے الزامات پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جوابی پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ماضی میں ہزاروں الزامات کی زد میں رہی ہے اور تمام الزامات ہمیشہ جھوٹے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔ یہ سب کچھ سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف بننے کا فیصلہ کرنے، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے اور نئے صوبے کی آواز اٹھانے پر کیا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم کا ہمیشہ بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا اور اب بھی کیا جارہا ہے۔بدنام زمانہ اور ایس ایس پی کے نچلی سطح کے پولیس افسر جو ایم کیو ایم کے کئی معصوم کارکنان کے قتل میں ملوث ہے اس کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے الزامات ایم کیو ایم کو 90 کی دہائی میں دوبارہ دھکیلنے کی کوشش ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل ایم کیو ایم پر جناح پور اور حکیم سعید کے قتل کے الزامات لگائے گئے اور اب بھی ویسے ہی ملک دشمنی کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں جنہیں عوام بار بار مسترد کرچکے ہیں۔
حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا ہو گا کہ تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ایس ایس پی کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے اور گھناوَنے الزامات کے پیچھے آخر مقصد کیا ہے اور اس سے کسے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.