اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

یوٹیلٹی اسٹورز پر16 جون سے 18اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی

جمعرات 30 اپریل 2015 22:03

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ٗیوٹیلٹی اسٹورز پر16 جون سے 18اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے ۔وزارت صنعت نے رمضان پیکیج کے لیے 1ارب 80کروڑ روپے کی سمری بھجوائی تھی۔ رمضان پیکیج پر عمل درآمد 16جون سے شروع ہوگا اور لوگوں کو یوٹیلٹی اسٹورز پر 18اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ان اشیاء میں چینی ، آٹا ، گھی ، مشروبات اوردالیں بھی شامل ہیں ۔