زمبابوے کیساتھ پاکستانی ٹیم کا ون ڈے ، ٹی 20میچ کراچی میں بھی ہو نا چاہئے، کمشنر شہر قائد

جمعرات 30 اپریل 2015 22:09

زمبابوے کیساتھ پاکستانی ٹیم کا ون ڈے ، ٹی 20میچ کراچی میں بھی ہو نا چاہئے، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا ہے کہ زمبابوے کے ساتھ پاکستانی ٹیم کا ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچ کراچی میں بھی ہو نا چاہئے ۔کراچی کے شہری کر کٹ کے زبر دست شائقین ہیں۔ انڑنیشنل کر کٹ کے لئے کراچی ایک آئیڈیل شہر ہے۔ کراچی میں کر کٹ کی بڑی نرسری ہے۔ اس سے کراچی میں انٹر نیشنل کر کٹ کو فرو غ حا صل ہو گا اور شہر کو کر کٹ کے ذریعے پر امن بنانے کی کوششوں میں مد د ملے گی۔

اس سلسلہ میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کو ایک خط بھی لکھا ہے ۔ جس میں انھوں نے پی سی بی کے سربراہ کی توجہ دلائی ہے کہ کراچی میں زمبابوے ون ڈے اور T ٹوئنٹی کے انعقا د کے لئے پیش رفت کی تھی۔ کراچی میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کے سلسلہ میں ایک اچھی کو شش تھی۔

(جاری ہے)

کراچی انتظامیہ نے بھی اس ضمن میں فوری اقدامات کر کے انتظامات کر لئے تھے۔

انھوں نے انٹر نیشنل کر کٹ کے موقع پر سیکورٹی کے حوالہ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحا ل کو اطمینان بخش قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں سری لنکا سیریز ایک کامیاب انٹر نیشنل ایونٹ تھا جو مکمل سیکورٹی کے ساتھ اور مناسب طریقہ سے ہوا۔انھوں نے کہا ہے کہ انھیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ اب زمبابوے سیریز کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے اور حیرت کی بات ہے کہ اس با رے میں انھیں اس تبدیلی کے فیصلہ سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

حالانکہ کراچی انتظامیہ پی سی بی ی ہمیشہ معاون رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہری زیا دہ سے زیادہ صحت مند سر گرمیاں چاہتے ہیں انھوں نے کہاکہ کراچی میں امن کی کوششوں کو موثر بنانے کے لئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کے ذریعے صحت مند سر گرمیوں کے مواقع دینے کی ضرور ت ہے۔انٹرنیشنل کر کٹ کے فروغ سے شہر میں کر کٹ کو فروغ حا صل ہو گا اور شہر کو پر امن بنانے کی کو ششوں میں میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :