(ن)لیگ نے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا، بہت جلد عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی ، اسماعیل راہو

جمعرات 30 اپریل 2015 22:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)نے ملک میں ترقیاتی کاموں کو جال بن دیا ہے بہت جلد عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی وفاقی حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی خدمت کی بدولت کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں واضع برتری حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ن لیگ عوامی جماعت ہے کارکنان عوامی رابطوں کو سلسلہ مزید تیز کر دیں ن لیگ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ائیر پورٹ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے اسمال راہوکا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے میاں اعجاز ربانی کے قاتلوں کو گرفتار جلد کیاجائیگا