لاہور : یکم مئی، مزدوروں کا عالمی دن، مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 مئی 2015 10:36

لاہور : یکم مئی، مزدوروں کا عالمی دن، مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم مئی 2015 ء) : یکم مئی؛ مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے لاہور کے مزدوروں اور شہریوں نے ریلی نکالی، ۔مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور پریس کلب سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف ٹریڈ یونینز کے عہدے داروں، کارکنوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ انہیں ان کے جائز حقوق دیئے جائیں ، اور مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ریلی میں گلوکار جواد احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔گلوکار جواد احمد کا کہنا تھا کہ اگر مزدوروں کے جائز مطالبات منظور نہ کئے گئے تو وہ بھی مزدوروں کے ہمراہ سڑکوں پر ہوں گے۔ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ وہ شکاگو کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :