راولپنڈی : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج بنوں کا دورہ کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 مئی 2015 10:39

راولپنڈی : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج بنوں ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم مئی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج بنوں کا دورہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بنوں میں دورے کے دوران آئی ڈی پیز سے ملاقات کریں گے ۔اس موقع پر وزیر اعظم آئی ڈی پیز سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف شمالی وزیر ستان کا دورہ کریں گے جہاں شمالی وزیر ستان کے متاثرین کی واپسی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے ، جبکہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔