فوج سے متعلق الطاف حسین کا بیان بیہودہ وغیر ضروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعہ 1 مئی 2015 11:30

فوج سے متعلق الطاف حسین کا بیان بیہودہ وغیر ضروری ہے، ڈی جی آئی ایس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل2015ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے الطاف حسین کے فوج سے متعلق بیان کی سخت مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عوام کے جذبات بھڑکانے کے لیے میڈیا کا سہارا لیا گیا ہے، عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج سے متعلق الطاف حسین کا بیان بے ہودہ اورغیر ضروری ہے، فوجی قیادت سے متعلق اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے، ملزمان کی گرفتاری پر اس طرح کا ردعمل ناقابل برداشت ہے، انھوں نے کہا کہ عوام کے جذبات بھڑکانے کے لیے میڈیا کا سہارا لیا گیا، عوام کو ریاستی ادارے اور فوجی قیادت کے خلاف اکسانے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے پیشہ ورانہ ذمےداریاں نبھاتے رہیں گے۔