کراچی ٹارگٹ کلنگ ، ڈی ایس پی محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق
جمعہ 1 مئی 2015 11:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی فتح محمد سانگر محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے ڈی ایس پی عبد الفتح اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے ڈرائیور اور محافظ کے ساتھ گاڑی سے روانہ ہوئے اس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم ملزمان نے گاڑی کی ریکی کی اور کراچی کے علاقے گلشن حدید میں باٹا موڑ کے مقام پر ڈی ایس پی کی گاڑی کو روک کر دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے ڈی ایس پی عبد الفتح محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر اور کانسٹیبل فاروق شامل ہیں۔
ملزمان گاڑی میں موجود اسلحہ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔(جاری ہے)
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،پولیس کے مطابق فائرنگ کے عبد ڈی ایس پی اور دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں تینوں اہلکار ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ٹارگٹ کلنگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کی گرفتاری فوری طور پر عمل میں لائی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.