ایئر چیف مارشل سہیل امان متفقہ طور پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر منتخب

جمعہ 1 مئی 2015 12:08

ایئر چیف مارشل سہیل امان متفقہ طور پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) چیف آف ایئر سٹاف ،ایئر چیف مارشل سہیل امان کو متفقہ طور پر پاکستان سکواش فیڈریشن کا صدر منتخب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رو ز پاکستان سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان سکواش فیڈریشن سے منسلک ممبران اور پاکستان سپورْٹس بورڈ کے نمائندہ نے بھی شرکت کی، اجلاس میں تمام ممبران نے چیف آف ایئر سٹاف ،ایئر چیف مارشل سہیل امان کو متفقہ طور پر پاکستان سکواش فیڈریشن کا صدر منتخب کر لیا ، اس موقع پاکستان نومنتخب صدر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک میں سکواش کے فروغ اور انٹرنیشنل سکواش کی بحالی کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :