فلمسٹار صائمہ نوراور اداکارہ شگفتہ اعجاز 5مئی کو اپنی 44ویں سالگرہ منائیں گی

جمعہ 1 مئی 2015 12:10

فلمسٹار صائمہ نوراور اداکارہ شگفتہ اعجاز 5مئی کو اپنی 44ویں سالگرہ منائیں ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) فلمسٹار صائمہ نوراور کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ شگفتہ اعجاز 5مئی کو اپنی 44ویں سالگرہ منائیں گی۔صائمہ نور 5مئی 1971ء کو ملتان میں پید اہوئی ،فلم انڈسٹری میں انہوں نے ابتداء سے لیکر ابھی تک بے شمار کامیاب فلمیں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

صائمہ نور اور سلطان راہی مرحوم کی جوڑ ی فلم بینوں میں بڑی مقبول ہوئی اور اس کیساتھ انہوں نے اپنے دور کے تمام ہیروزکے ساتھ فلموں میں ہیروئن کے طور پر کام بھی کیا۔

جبکہ ٹی وی کی اداکارہ شگفتہ اعجاز جو پانچ مئی 1971ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیرےئر کا آغاز کیا ۔شگفتہ اعجاز کے کریڈٹ پر بے شمار کامیا ب ڈرامہ سیریل ہیں جس میں انہوں نے اپنی اداکاری کے انمنٹ نقوش چھوڑے ہیں اور آج بھی ٹی وی ڈرامہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں ۔اداکارہ صائمہ نور 5مئی کو لاہو رجبکہ شگفتہ اعجا ز کراچی میں اپنی سالگرہ منائیں گی ۔