پاکستانی ڈرامے اور فلم ہی میری اولین ترجیح ہے‘ حریم فاروق

جمعہ 1 مئی 2015 12:37

پاکستانی ڈرامے اور فلم ہی میری اولین ترجیح ہے‘ حریم فاروق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ ابھی تک بھارت سے کسی فلم کی کوئی آفر نہیں ہوئی ہے میرے حوالے سے شائع ہونیوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میری اولین ترجیح پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور فلم انڈسٹری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف ڈراموں میں کام کر رہی ہوں جس کا بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کوئی تھیٹر نہیں کر رہی ڈرامہ انڈسٹری اور فلم انڈسٹری کی مصروفیات کی وجہ سے تھیٹر سے دور ہو چکی ہوں لیکن تھیٹر کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میری تربیت میں تھیٹر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :