اسلام آباد میں بیک وقت نماز اور اذان کے نظام کا اعلان کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 مئی 2015 13:03

اسلام آباد میں بیک وقت نماز اور اذان  کے نظام کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار. یکم مئی 2015 ء) : فیصل مسجد میں اسلام آباد میں بیک وقت نماز اور اذان کے نظام کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد میں پانچوں نمازوں کی اذان اور ادائیگی کا ایک ہی وقت مقرر ہو گا. بیک وقت اذان اور نماز کے نظام کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور سر دار محمد یوسف نے کیا. ذرائع کے مطابق یہ اعلان علما سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے. وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس نظام کے لیے علما کمیٹی نے بہت محنت کی ہے.

متعلقہ عنوان :