امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی سلامتی اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں‘ پرویز رشید

جمعہ 1 مئی 2015 19:54

امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی سلامتی اداروں کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے ادارے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے ‘ دہشت گردی سے نجات دلانے اور کراچی کو منظم جرائم پیشہ عناصر سے آزاد کراکے اس کو رونقوں اور روشنیوں کے شہر میں تبدیل کرنے کیلئے جو خدمات انجام دے رہے ہیں اس کیلئے وہ ہم سب کی تحسین کے مستحق ہیں جاری ایک بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے کو اس قومی فریضے کی انجام دہی کیلئے تمام جمہوری قوتوں ‘ سول سوسائٹی اور میڈیا کے بھرپور تائید ار حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ان اداروں پر بلا جواز تنقید مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہی قرار دی جاسکتی ہے جو نہ صرف قابل مذتم ہے بلکہ اس تنقید کو روکنا بھی دہشت گردوآں اور مافیاز کے ناپاک عزائم کو ناکام کرنے کے عمل کا ہی حصہ ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے سیاست سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف مجرموں کو گرفت میں لے کر قانون کے حوالے کررہے ہیں اور ان کے مقدمات کا فیصلہ ازاد عدلیہ نے کرنا ہے جہاں ہر ایک کو یہ موقع فراہم ہوگا کہ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرے لہذا ایسے افراد اور گروہوں کو کسی بھی جانب سے سیاسی تحفظ فراہم کرنا ان کے گروہوں کی حمایت کے سوا کیا سمجھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :