پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہی ہے

مسلم لیگ( ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو

جمعہ 1 مئی 2015 20:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ من پسند نتائج حاصل کرسکے ن لیگ بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑ ے گی تمام اضلاع , تحصیلوں میں امیدوار کھڑے کئے جائیں گے ہم صاف و شفاف ,غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں تاکہ منتخب نمائندے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرسکیں سندھ میں پارٹی کو فعال کررہے ہیں سندھ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہے ترقیاتی کاموں کی بندر بانٹ , سرکاری ملازمتوں کی فروخت , کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے ترقیاتی کاموں میں 90فیصد کمیشن حق سمجھ کر لی جاتی ہے میاں نواز شریف ملک میں بہتر حکمرانی کے مشن پر کام کررہے ہیں اوریہ خواب ضرور پورا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں شرکت کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور پاک افواج نے ملک کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ضرب عضب آپریشن شروع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں آپریشن ٍنے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے دہشتگردی کے واقعات سے کوئی محفوظ نہیں تھا دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہورہا تھا آج حالات بہتر ہیں کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن ہورہا ہے اور تمام ادارے اس میں شامل ہیں ایس ایس پی ملیر نے متحدہ کے کارکنوں کا بھارتی ایجنسی را کے ساتھ گٹھ جوڑ کا جو انکشاف کیا ہے اس کی انکوائری ہونا چاہئے کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہے سندھ کی اپنی تاریخی حیثیت ہے سندھ کے عوام صوبہ کی تقسیم کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے نئے صوبے بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے کسی کو ایسی بات نہیں کرنا چاہئے حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ہے عمران خان ثبوت پیش کریں انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے الیکشن کمیشن کا اپنا قانون موجود ہے اگر کسی حلقہ میں دھاندلی کی شکایت ہوتی ہے تو نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا جاتا ہے عمران خان دھاندلی کے نام پر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ہے عمران خان ثبوت پیش کریں۔