سینیٹر رحمن ملک کو بلاول ہاؤس آنے سے نہیں روکا گیا ،ترجمان بلاول ہاؤس

جمعہ 1 مئی 2015 20:40

سینیٹر رحمن ملک کو بلاول ہاؤس آنے سے نہیں روکا گیا ،ترجمان بلاول ہاؤس

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)بلاول ہاؤس کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سینیٹر رحمن ملک کو بلاول ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اس خبر کو انتہائی بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹر رحمن ملک پیپلزپارٹی اوورسیز ونگ کے صدر ہیں اور وہ طویل عرصے پارٹی قیادت کے معتمد خاص رہے ہیں ۔کوئی ایسی فہرست نہیں بنائی گئی ہے ،جس کے مطابق کسی کو بلاول ہاؤس آنے سے روکا گیا ہو ۔ترجمان نے کہا کہ ایسی خبریں پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے ۔