ومبلڈن اوپن چمپئن کویٹووا جون میں ایگون انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کریں گی

ہفتہ 2 مئی 2015 11:52

ومبلڈن اوپن چمپئن کویٹووا جون میں ایگون انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ میں ..

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) ومبلڈن اوپن کی دفاعی چمپئن پیٹرا کویٹووا رواں برس جون میں شیڈول ایگون انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

25 سالہ کویٹووا کو کورٹ میں واپسی کے بعد گزشتہ ہفتے ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کویٹووا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایگون انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میرا پسندیدہ ایونٹ ہے اور اس میں شرکت سے ہمیشہ لطف اندوز ہوئی ہوں، کوشش ہو گی کہ اس بار ٹائٹل اپنے نام کروں۔ ایونٹ 20 سے 27 جون تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :