اسلام آباد ، دبئی سے آنے والی پرواز کے مسافروں میں جھگڑا

ہفتہ 2 مئی 2015 12:15

اسلام آباد ، دبئی سے آنے والی پرواز کے مسافروں میں جھگڑا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر پر دبئی سے آنے والی پرواز کے مسافروں میں جھگڑا ہو گیا۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے پر دبئی سے آنے والی نجی پرواز ای کے 152 صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچی۔

(جاری ہے)

مسافروں کے مطابق جھگڑا ایف آئی اے امیگریشن کی بد انتظامی کے باعث پیش آیا، ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن کے ایک افسر نے مسافروں کی لمبی لائنوں کو توڑ دیا جس کے بعد مسافروں میں تکرا رشروع ہو گئی اور مسافر آپس میں دست و گریباں ہو گئے۔ انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :