عادل رشید اور مارک ووڈ انگلش ون ڈے سکواڈ میں شامل

ہفتہ 2 مئی 2015 12:23

عادل رشید اور مارک ووڈ انگلش ون ڈے سکواڈ میں شامل

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 مئی۔2015ء) آئرلینڈ کے خلاف آٹھ مئی کو ڈبلن میں ہونے والے واحد ون ڈے میچ کیلئے اسپنر عادل رشید اور مارک ووڈ کو بھی انگلینڈ کے تیرہ رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ دونوں ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں جہاں سے ان کی بغیر میچ کھیلے وطن واپسی ہو جائے گی۔ این مورگن کی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث جیمز ٹیلر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو اور ٹم بریسنن کی بھی واپسی ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ انگلش سلیکٹرز نے آئرلینڈ کیخلاف اس واحد میچ کیلئے اسکواڈ میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو پہلے ہی اسکواڈ میں شامل کرلیا تھا۔