جے یو آ ئی اور ن لیگ کے درمیان قربتیں دوبارہ بڑھنے لگیں

ہفتہ 2 مئی 2015 12:54

جے یو آ ئی اور ن لیگ کے درمیان قربتیں دوبارہ بڑھنے لگیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ( ف ) اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان قربتیں دوبارہ سے بڑھنے لگی اس ضمن میں جے یو آئی ( ف ) وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے گرین سگنل کی منتظر ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی اعلی قیادت نے مولانا عطا الرحمان کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لئے پارٹی کی طرف سے نامزد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عطا الرحمان گزشتہ دور حکومت میں پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے مابین اتحاد کے دوران بھی بطور وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آن یکے بعد جمعیت علماء اسلام کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا جس کیبعد حکمراں جماعت کی طرف جے یو آئی ف کو ایک وفاقی وزیر اور وزیر مملکت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ دوسری طرف پارٹی ترجمان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کے لئے وزیر اعظم کے باضابطہ دعوت نامہ کے انتظار میں ہے اس ضمن میں جلد پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :