انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ : آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 گولوں سے روند ڈالا

ہفتہ 2 مئی 2015 14:08

انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ : آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 گولوں سے روند ..

ہوبارٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 مئی۔2015ء) آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کویک طرفہ مقابلے کے بعد 6گول سے ہرادیا،پاکستانی ٹیم کوئی گول کرنےمیں کامیاب نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہرہوبارٹ میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے پاکستان کو 0-6 کی عبرت ناک شکست سے دوچارکیا ۔

آسٹریلیا کی جانب سے فلائین اوگلوی اور جیک ویٹن نے 2، 2 جبکہ کائیل براون اور بلیک گوورز نے ایک ایک گول کیا ۔ اس سے پہلے ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں آسٹریلیا کی اے ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی ۔ پاکستان ہاکی ٹیم کل اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا اے کےخلاف کھیلےگی۔

متعلقہ عنوان :