میرے لئے اپنے والدین جیسا کام کرنا ناممکن ہے ، شروتی ہاسن

ہفتہ 2 مئی 2015 14:20

میرے لئے اپنے والدین جیسا کام کرنا ناممکن ہے ، شروتی ہاسن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا ہے کہ اپنے والدین کی طرح کام میرے لئے ناممکن ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے اپنے والدین مقابلہ یا ان جیسا کام کرنا بالکل ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر ایک اپنی اپنی صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر ابتداء میں فلمی گھرانے سے تعلق ہونے کے باعث میرے لئے آسانایاں نہیں تھیں کیونکہ لوگ میرے پاس آتے اور کہتے کہ آج کمال حسن کی بیٹی ہیں اس لئے آپ کو اپنی فلم میں لینے سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے تاہم اگر میری فلم ناکام ہو جائے تو کوئی بھی میرے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے تیار نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ شعبہ خواہ کوئی بھی ہو آپ کو خود محنت کر کے اپنی جگہ بنانی ہوتی ہے ۔