ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی

ہفتہ 2 مئی 2015 15:16

ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔بتایاگیاہے کہ اداکارہ کومہیش بھٹ پروڈکشن کی طرف سے ایک فلم آفر کی گئی ہے لیکن مہوش حیات نے اسے قبول نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھارتی فلم میں کام کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں اْن کے پاس اپنے ملک میں بہت کام ہے لہذاوہ فی الحال بھارتی فلم کے لئے وقت نہیں نکال سکتیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں 4نئے ٹی وی سیریل کی ریکارڈنگ کروانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :