شہزادہ ولیم ایک بیٹی کے باپ بن گئے

ہفتہ 2 مئی 2015 16:47

شہزادہ ولیم ایک بیٹی کے باپ بن گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی2015ء) برطانوی شہزادہ ولیم بیٹی کے باپ بن گئے ، شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ہسپتال میں ایک بیٹی کو جنم دیا ہے ، بیٹی کی پیدائش کے بعد شہزادہ ولیم کو دنیا بھر سے اہم شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔