وفاقی حکومت نے بجلی بقایا جات خیبر پختونخو حکومت کو دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی

ہفتہ 2 مئی 2015 16:49

وفاقی حکومت نے بجلی بقایا جات خیبر پختونخو حکومت کو دینے پر رضا مندی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) وفاقی حکومت نے بجلی کے منافع کے بقایا جات اور 110ارب روپے پر مارک اپ کی رقم خیبر پختونخو حکومت کو دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اس حوالے سے مشترکہ ڈرافٹ تیار کر لیا ہے اور ڈرافٹ اس ضمن میں وزارت پانی و بجلی صوبائی حکومت کو ارسال کر دیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے اس ڈرافٹ کے معائنہ کے بعد اسے دوبارہ وفاق کو ارسال کریگی اور صوبائی حکومت اور وفاق کے درمیان باقاعدہ معاہدہ رواں ہفتے میں ہو جائیگا ۔

خیبر پختونخوا حکومت نے 2005-06سے 2011-12تک بجلی کے منافع کے بقایا جات اور تصیفہ شدہ 110ارب روپے کی تاخیر سے ادائیگی پر مارک اپ کی رقم پر وفاق سے مذاکرات شروع کئے تھے اور وفاقی حکومت نے اس پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت کو تمام ادائیگیاں کرنے پر وفا ق نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کے سالانہ منافع کی رقم گزشتہ دور میں طے شدہ فارمولے کے مطابق بڑھا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت منجمند چھ ارب روپے کی رقم کو غیر منجمند کرتے ہو ئے اسے سترہ ارب روپے تک بڑھا دیا جائے گا ۔آئندہ مالی سال کے لئے اس معاہدے کے تحت صوبائی حکومت کو بجلی کے منافع کی رقم کی ادائیگی بھی شروع کردی جائیگی اور 110ارب روپے کے علاوہ مارک اپ کی رقم بھی صوبے کو ادا کی جائیگی ۔ اس حوالے سے مشترکہ ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے ڈرافٹ پر وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی جبکہ خیبر پختونخوا کی جانب سے سیکرٹری فنانس دستخط کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :