مغلپورہ میں جواء ریس لگاتی4گدھا گاڑیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

ملزمان عمران،نوید ،کیفی اور نامعلوم کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے

ہفتہ 2 مئی 2015 18:18

مغلپورہ میں جواء ریس لگاتی4گدھا گاڑیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغلپورہ کے علاقے میں گدھا گاڑیوں پر ریس لگانے اور ٹریفک پرابلم پیدا کرنے والوں کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں4مقدمات درج کرا د یئے گئے ۔سی ٹی او نے کہا کہ ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل کو اطلاع ملی کہ تھانہ مغلپورہ کے علاقے میں کچھ لوگ گدھا گاڑیوں پر ریس لگاتے ،جواء کھیلتے ہوئے ٹریفک پرابلم پیدا کرنے کا ارتکاب کررہے ہیں۔

انہوں نے تمام حقائق افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے ٹریفک سیکٹر انچارج مغلپورہ اور دیگر وارڈنز کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب شروع کردیا اور ملزمان سمیت جواء ریس میں شریک 4گدھا گاڑیاں قبضے میں لیکر تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیں۔

(جاری ہے)

مغلپورہ پولیس نے ملزمان عمران،نوید،کیفی اور ایک نا معلوم سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمات نمبری 284/15،285/15،286/15اور287/15درج کرا دیئے گئے۔

طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اور تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک میں پرابلم پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ۔انہوں نے تمام سیکٹر انچارجز اور وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ دکانداروں اور تاجرنمائندوں سے رابطہ رکھتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :