خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن قاسم کی نمازجنازہ ادا ، آرمی چیف اور پاک بحریہ کے سربراہ اور دیگر کی شرکت،آرمی چیف نے شہیدکیپٹن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری ر ہے گی ، آرمی چیف کاعزم کا اعادہ

ہفتہ 2 مئی 2015 19:03

خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن قاسم کی نمازجنازہ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیرا ہ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن خیبر ٹومیں شہید ہونے والے کیپٹن قاسم کی نمازجنازہ اداکردی گئی، ان کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل زکاء اﷲ اور دیگر نے شرکت کی، آرمی چیف نے شہیدکیپٹن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور عظیم قربانی پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیرا ہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن قاسم کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاک بحریہ کے سربراہ، شہید کے والد اور دیگر نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے عظیم قربانی پر بہادر افسرقاسم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی وادی تیرا ہ میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن قاسم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔چیف آف آرمی سٹاف اور شہید کیپٹن قاسم کے والد نے ملک کی سرزمین پر آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہرقیمت پر دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :