الطاف حسین کی معذرت بہترقدم ہے، نوازشریف

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 مئی 2015 19:10

الطاف حسین کی معذرت بہترقدم ہے، نوازشریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مئی۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی معذرت بہترقدم ہے، لیکن قومی مفاد کے معاملات پرکچھ کہنے سے پہلے سوچنا،سمجھنا چاہیے،ایسے بیانات سے عوام کے جذبات،احساسات کوبھی ٹھیس پہنچتی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے معاملات پرکچھ کہنے سے پہلے سوچنا، سمجھنا چاہیے، تاہم الطاف حسین کی معذرت بہترقدم ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی مفاد سے متعلق معاملات نہایت حساس ہیں،اس طرح کے غیرمحتاط بیانات قومی اداروں کے وقارکو مجروح کرتے ہیں اور اس سے عوام کے جذبات واحساسات کوبھی ٹھیس پہنچتی ہے، فوج کی ساکھ اوراحترام کا خیال رکھنا حکومتی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے معاملات پرکچھ کہنے سے پہلے سوچنا،سمجھنا چاہیے تاہم الطاف حسین کی معذرت بہترقدم ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میڈیاکوبھی آئین اورقانون کے مطابق ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہیے،میڈیا اس بات کو یقینی بنائے کہ آیندہ قومی مفاد کے منافی بیانات کی تشہیرنہ کی جائے