آئندہ قیادت سےعلیحدگی کی بات نہیں کروں گا،الطاف حسین

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 مئی 2015 19:10

آئندہ قیادت سےعلیحدگی کی بات نہیں کروں گا،الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ذمہ دارکتنی ہی غفلت کامظاہرہ کریں، قیادت سےعلیحدگی کی بات نہیں کروں گا،تحریک کی قیادت کرتا رہوں گا،آخری سانس تک جدوجہدجاری رکھوں گا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ تقریر کو جواز بنا کر ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کا طوفان کھڑا کر دیا گیا، مجھ پر مقدمات کی باتیں کی جا رہی ہیں، میرے خطابات پر پابندی کیلئے ٹی وی چینلز کو حکم نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگرمیرے خلاف آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ قائم کیا جاتا ہے تو شوق سے کیا جائے، ایم کیو ایم کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو بھی شوق سے کیا جائے، میرا اور عوام کا رشتہ قائم ہے اور قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو غدار قرار دے کر ہر طرف سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہیں، جتنا پروپیگنڈا کیا جائے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔