ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر حملہ، جوابی فائرنگ میں 5 حملہ آور ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 مئی 2015 19:52

ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر حملہ، جوابی فائرنگ میں 5 حملہ آور ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مئی۔2015ء) کراچی میں ملیر لنک روڈ پر ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے پانچ حملہ آور مارے گئے۔کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار پر ملیر لنک روڈ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں نے راؤ انوار کے قافلے پر دستی بم بھی پھینکا تاہم خوش قسمتی سے راؤ انوار اور پولیس اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور مارے گئے جبکہ حملہ آوروں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ان پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ڈی ایس پی عبدالفتح محمد پر حملے کی جگہ معائنہ کرنے جا رہے تھے۔ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے جانے والا ایک حملہ آور حلیے سے کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :