Live Updates

تحریک انصاف حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع ہری پور میں کلین سویپ کرے گی،ملک غلام مصطفی

ہفتہ 2 مئی 2015 21:09

خانپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ضلع کونسل ملک غلام مصطفی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع ہری پور میں کلین سویپ کرے گی،30مئی کو پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لے کر سورج طلوع ہو گا، عمران خان کا نیا پاکستان بنے گا، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

وہ ہفتہ کو خانپور، درہ، کھوئی، میرا، کھرالہ، پمبالہ، سورج گلی، پنڈ گجراں اور رانی واہ کے مواضعات میں اپنی ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کے دوران مختلف وفود اور شہریوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ ملک غلام مصطفی نے کہا کہ انشاء اﷲ 30مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواران کی کامیابی عمران خان کے نیا پاکستان تعمیر کرنے میں پہلا قدم ثابت ہو گی کیونکہ بلدیاتی امیدواران کی نچلی سطح پر کامیابی سے حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، عوام کو ان کے جائز حقوق ان کی دہلیز پر میسر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملک غلام مصطفی نے کہا کہ کامیابی کے بعد حلقہ کی پسماندگی دور کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی، اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی آواز ضلعی اسمبلی میں بلند کروں گا اور حلقہ کے حقوق لے کر علاقہ میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب رقم کروں گا۔(اح)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات