مسلم کھتری گولڈن جوبلی فٹبا ل ٹو رنا منٹ کا فائنل (اتوار) کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 2 مئی 2015 21:57

مسلم کھتری گولڈن جوبلی فٹبا ل ٹو رنا منٹ کا فائنل  (اتوار) کو کھیلا جائے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) حسینی فٹبا ل کلب کے زیر اہتما م نو را نی عید گا ہ گرا ؤ نڈ میں جا ری آل کرا چی مسلم کھتری ایسو سی ایشن گو لڈن فٹبا ل ٹو ر نا منٹ کا فائنل مورخہ 3 مئی بروز اتوار کو شام 4:30 بجے کھیلا جائیگا۔ مکران اسپورٹس ایف سی اور دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل ینگ عزیزآباد اور ینگ پی آئی بی کی فاتح ٹیم فاتح ٹرافی کے حصول کی جنگ لڑیں گی۔

چیف آرگنا ئز ر محمد صادق کھتری کے اعلا میہ کے مطابق فائنل میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعاما ت گراؤنڈ پر ہی منعقد ہو گی جسکے مہما ن خصو صی ایڈمنسٹر یٹر DMC سینٹرل سید کما ل احمد ہو نگے جبکہ تقر یب کی صدا رت مسلم کھتر ی کے صدر لیا قت علی کر یں گے۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر نیو کرا چی ارشد وا رث ، ڈا ریکٹر پا رکس DMC سینٹرل اکبر حسین ، سپریٹنڈنٹ DMC سینٹرل اقبا ل احمد خان اور کھیلوں سے وا بستہ دیگر شخصیا ت بھی مو جو د ہو نگی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں مکران اسپورٹس نے 1-0 میں خسارے کے بعد حریف ینگ حقانی FC کو2-1 کی اسکور لائین سے مات دے کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سیمی فائنل کا افتتاح مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی سینٹرل کراچی سید کمال احمد نے فٹبال کو کک لگا کر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب صد ر مسلم کھتری ایسو سی ایشن محمد طاہر، جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل MP ، ممبر کونسل سلیمان دادا، ایس ایچ او عبدالو احد، غوری صاحب، انفار میشن آفیسر ڈی ایم سی سینٹرل عالمگیر سیفی، ڈا ریکٹر پا رکس DMC سینٹرل اکبر حسین ، سپریٹنڈنٹ DMC سینٹرل اقبا ل احمد خان، انٹر نیشنل فٹبالر محمد ناصر اسماعیل، صد ر سندھی ہوٹل بازار مامون بھائی، سیکریٹری DFA سینٹر ضلع بے نظیر آباد ماسٹر ریا ست علی ، نائب صد رDFA سینٹرل کراچی محمد عاکف خان، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صابر ارشا دی، چیف پیٹرن محمد حسن گھانچی، چیف آرگنا ئز ر محمد صا دق کھتری، ذاکر کھتری، عبدالکریم کھتری، محمد حسین تارا، آدم جان صابرڈسکو ، میڈیا کوآرڈینٹر محمد نظام ، شاکر کھتری، شاہد تاؤ، و دیگر بھی موجو د تھے۔

سیمی فائنل کو تقریبا ً5 ہزار سے زیا دہ شائقین نے دیکھا۔ ینگ حقا ئی کے محمدالکبر نے اپنی ٹیم کو 28 ویں منٹ میں خوبصورت گول کے ذریعے 1-0 کی برتری دلائی۔ جو وقفہ تک برقر ار رہی کھیل کے دوسرے ہاف میں مکران اسپورٹس کے کھلاڑیوں نے جا رحا نہ انداز اپنا یا اور پوری قوت سے مخالف ٹیم ینگ حقانی پر اٹیک کیے۔ محمد شہزاد نے 48 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے شاندار گو ل کیا اور مقابلہ 1-1 سے برابر ہو گیا۔

ریفری سلیم بابر کی فائنل وصل سے دو منٹ قبل عبید احمد نے فتح گر گول اسکور کر کے مکران اسپورٹس فائنل کا ٹکٹ دلوادیا۔ مذکورہ سمی فائنل کو ریفری سلیم بابر، ولی محمد ڈا ڈا، صابر بلوچ ، کمشنر استا د عبدالطیف بلوچ فورتھ آفیشل بابر علی تھے۔ آج فائل میں مکران اسپورٹس کا مقابلہ ینگ پی آئی بی اور ینگ عزیزآباد کے ونر سے شام5 بجے ہو گا ۔