ٹنڈوالہ یار میں دو مختلف روڈ حادثوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،دوشدید زخمیوں کو نازک حالت میں حیدر آباد روانہ کردیاگیا
ہفتہ 2 مئی 2015 22:02
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) ٹنڈوالہ یار میں دو مختلف روڈ حادثوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،دوشدید زخمیوں کو نازک حالت میں حیدر آباد روانہ کردیاگیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے تعلقہ چمبڑ کے علاقے باراواٹر کے مقام پر تیز رفتار آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جسکے نتجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار فیضان صدیقی ، عرفان صدیقی اور رکشہ ڈرئیور اکبر شدید زخمی ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیاگیاجہاں سے فیضان صدیقی اور عرفان صدیقی کو نازک حالت میں حیدرآباد روانہ کردیاگیا۔
دریں اثناء ٹنڈوالہ یار کے میرپور خاص روڈ پر واقع خواجہ اسٹاپ کے مقام پر میرپور خاص سے ٹنڈوالہ یار آنے والی تیز رفتار مسافر وین موٹر سائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شریمتی لجھمی ، ویرو ، دلیپ کمار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال میر پور خاص روانہ کردیا گیا۔ اطلات کے مطابق پولیس نے مذکورہ دونوں حادثوں کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے حادثوں کی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.