شیخوپورہ ،فاروق آباد میں گندم کے بھوسہ کو آگ لگانے پرزمیندارنے بارہ سال کے بچے کو آگ میں پھینک دیا

ہفتہ 2 مئی 2015 22:18

شیخوپورہ ،فاروق آباد میں گندم کے بھوسہ کو آگ لگانے پرزمیندارنے بارہ ..

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء)شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں گندم کے بھوسہ کو آگ لگانے پر ظالم و جابر زمیندارنے بارہ سال کے کم سن بچے کو آگ میں پھینک دیاتفصیلات کے مطابق گاؤں سِکھاں والی میں شادی کی تقریب کے دوران بچوں کی چلائی آتش بازی کا ایک شعلہ کھیت میں گرا تو گندم کی فصل کو آگ لگ گئی جس پر قیوم نامی زمیندار فرعونیت پر اتر آیا اور مزارعے کے دس سالہ بیٹے کو ہی آگ میں پھینک دیابے چارہ فرہاد روتا پیٹتا فریاد کرتا رہا تاہم ظالم زمیندار پر کوئی اثر نہ ہوا اور آگ پھینک گیا جس سے بچے کا چالیس فیصد جسم جل گیا جسے مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ مانانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے زمیندار قیوم اور اس کے ساتھی یونس کو گرفتار کر لیا واقعہ پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرلی