میری تقریر کو جواز بنا کر الزامات کا طوفان کھڑا کردیا گیا،الطاف حسین

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 مئی 2015 22:30

میری تقریر کو جواز بنا کر الزامات کا طوفان کھڑا کردیا گیا،الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مئی۔2015ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کی تقریر کو جواز بناکرایم کیوایم کے خلاف الزامات کاطوفان کھڑاکردیاگیا اور مقدمات کی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگران کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ قائم کیاجاتاہے یاایم کیوایم کوکالعدم قرار دیا جاتا ہے توشوق سے کیاجائے،ان کا اورعوام کارشتہ قائم ہے اور رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات این اے 246اور کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی پر امریکی شہر ہیوسٹن میں میں ہونے والے جشن فتح سے خطاب کے دوران کہی۔ الطاف حسین نے کہا کہ ذمہ دارکتنی ہی غفلت کامظاہرہ کریں وہ قیادت سےعلیحدگی کی بات نہیں کریں گے اور تحریک کی قیادت کرتے رہیں گے۔الطاف حسین نے کہا کہ ان کے خطابات پرپابندی کیلئے ٹی وی چینلزکوحکم نامے جاری کیے جارہے ہیں اور ایم کیوایم کو غدار قرار دے کرہرطرف سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر جتنا پروپیگنڈا کیاجائے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :