فلم نہیں۔ اصل واٹر ورلڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 00:10

فلم نہیں۔ اصل واٹر ورلڈ

ملائیشیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء) زمین پر رہنے سے روکا گیا تو وہ سمندر میں رہنے لگے۔ہم آپ کو 1995 میں ریلیز ہونے والی کیون کوسٹر کی مشہور زمانہ فلم واٹر ورلڈ کی کہانی نہیں سنا رہے، بلکہ حقیقی دنیا میں موجود واٹر ورلڈ سے متعارف کرا رہے ہیں۔ بجاؤ(Bajau) نسل کے لوگوں نے فلپائن سے فرار ہو کر انڈونیشیاء میں بسنے کی کوشش کی تو حکام نے انہیں زمین پر آباد ہونے سے روک دیا۔

بجاؤ لوگوں نے واپس جانے کی بجائے سمندر میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشتیوں میں چھوٹی چھوٹی جھونپٹریاں بنا لی اور گذر بسر کرنے کے لیے ماہی گیری کرنے لگے۔ بجاؤ نسل کے یہ لوگ ہفتے میں ایک دفعہ سمپورنا میں آ کر اپنی مچھلیاں فروخت کرتے ہیں اور اپنی ضررویات زندگی کی اشیاء خریدتے ہیں۔بجاؤ بچے بھی اب جی جان لگا کر مچھلیاں اور آکٹوپس پکڑتے ہیں کیونکہ یہی اُن کاواحد ذریعہ معاش ہے۔

ان بچوں کے پاس نہ ہی تعلیم حاصل کرنے کا کوئی ذریعہ ہے اور نہ ہی کھیلنے کودنے کا ٹائم ۔ ایک فوٹو گرافر نے ان لوگوں کے ساتھ کچھ دن گذار کر ان کی تصویریں شائع کی تو بہت سے لوگوں کو اس واٹر ورلڈ سے دلچسپی ہوئی، لوگوں کا خیال ہے کہ یہاں کے بچوں کو کم از کم غذائیت اور ماحولیات کی تعلیم دینا نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :